اہم ترین

ناصر آباد ہنزہ کے وسائل غیر مقامی کمپنی کو لیز پر دئیے گئے تو بھر پور مزاحمت کریں‌گے، ہنزہ شناکی یوتھ موومنٹ

ہنزہ(پ ر)ناصر آباد  کے وسائل پر وہاں کے مقامی عوام کا حق ہے، عوام کواعتماد میں لئے بغیر کسی کو بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہنزہ شناکی یوتھ موومنٹ کا اعلان۔

پیر کے روز ہنزہ شناکی یوتھ موومنٹ کی ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت صدر HSYMعلی احمد شاہ منعقدہ ہوئی۔  میٹنگ کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمندنامی غیر مقامی کمپنی کو غیر قانونی طورپر ناصر آباد ماربل کا لیز دیا گیا ہے ، اگراس غیر قانونی لیز پر کام کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ برا نکلے گا اور محسن انڈسٹریز کی طرح مہمند نامی کمپنی کو یہاں سے بھگایا جائے گا۔

اجلاس میں جنرل سیکریٹری واجد علی ،سینئر نائب صدر غازی کمال،نائب صدر شیر زمان،نائب صدر رمیز افسر،ذوہیب ،حسین شان ،کامریڈ علی ،ریاض احمد ،عباس دمینو،حسین شاہ ،سیاسی و سماجی رہنماء شاہد ندیم نے بذریعہ ٹیلی فون اجلاس میں شرکت کی اس کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں ممبران نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ ہنزہ کی تمام زمینیں دریا کے کنارے سے پہاڑکی چوٹی تک وہاں کے مقامی قبائل کے درمیان تقسیم شدہ ہیں ،حکومت یا محکمہ معدنیات کو کسی بھی علاقہ یا پہاڑ کا لیز دینے سے قبل اس علاقے کے لوگوں کو اعتماد میں لینا پڑے گا اور اس کے بعد ان قبائل کے لوگوں کو مطمئن کرنا پڑے گا جن کے نام پر وہ زمانہ قدیم سے وہ پہاڑ یا چراگاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کو چاہئے کہ علاقے کے زمینی حقائق کو جانتے ہوئے اس علاقے کے وسائل اور پہاڑوں کے لیزز دی جائے وگرنہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر لیزدی جائے گی تو مستقبل قریب میں خون ریزی ہونے کا خدشہ ہے ۔

علی احمد شاہ ،واجدعلی،غازی کمال ،شیر زمان ،رمیز افسر ودیگر نے کہا کہ خضر آباد سے لے کر مرتضیٰ آباد تک جتنے بھی پہاڑ یا قدرتی وسائل ہیں وہ وہاں کے عوام کی ملکیتی ہیں،ان وسائل کو کسی بھی غیر مقامی بندے کو لیز پر دینے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مذاحمت کی جائے گی اور اس کے لئے نوجوانان شناکی ہنزہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا ناصر آباد ماربل کی لیز 1987ء میں الناصر سوسائٹی کے نام پر ہے اور اگر کسی بھی بندے کو ناصر آباد کا ماربل کی ضرورت ہے تو اس کو الناصر سوسائٹی سے ٹھیکہ پر لے کام کرے بصورت دیگر کسی بھی شخص یا کمپنی کو اس لیز پر کام کرنے نہیں دی جائے گی ۔اجلاس میں کامریڈ بابا جان کی سول عدالت کی کسی چھوٹی مقدمہ سے باعزت بری ہونے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اس کو حق کی فتح قرار دیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button