تعلیم

خلا کے متعلق تعلیم دے کر مستقبل کے لئے تیاری کی جاسکتی ہے، وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی

ہنزہ: ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول میں ورلڈسپس ویک منایا جا رہا ہے جس میں ہنزہ بھر سے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول کے طباء و طالبات شرکت کررہے ہیں۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے ایرو موڈل ، واٹر مزائل ،آرٹ اور سپس یونائٹ دی ورلڈ کے عنوان سے تقاریر پیش کیے۔

اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی جناب ابراہیم ثنائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان نے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ سپس کے حوالے سے تعلیم و تربیت دیا جا رہا ہے جس کا سہرا ہاسی گاوا سکول اور اس کے اساتذہ کو جاتا ہے جس کے لیے وہ مبارک بادی کے مستحق ہیں۔ہاسی گاوا سکول واحد سکول ہے جس میں اسپس کے حوالے سے تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے۔اگر ہم نے اسی طرح اپنے بچوں کی تربیت کی تو وہ دن دور نہیں کہ ہمارے بچے خلاح میں پہنچ جائیں۔میں سپارکو پاکستان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے بچوں کے اندر تخلیقی تجسُس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے مزید ہنزہ اور نگر کے اضلاع کے اندر خاص کر میٹرک رزلٹ کا دو سرے اضلاع کے نسبت خراب آنے والی صورت کو تشوشناک قرار دیا اور اس صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے کمینٹی لیول پر کام کرنے اور اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان تعلیم کے شعبے میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں اگے ہے اور گلگت بلتستان اپنے بجٹ کا ایک خطیر رقم تعلیم پہ خرچ کر رہا ہے۔آج گلگت بلتستان میں اساتذہ کی تقریری میرٹ پر ہوتی ہے ۔مجھے آٹھ کروڈ تک کی رشوت کی آفر ملی لیکن میں نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا بلکہ میں نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی۔

انہوں نے مزید ہنزہ کی ارضیاتی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کلامیٹیکلی، جیولوجیکلی اور نسلی ورثہ کے حوالے سے مورخین کے نزدیک اہمیت کا حامل ہے۔اور آنے والے سالوں میں اسکی اہمیت اور بڑھنے والی ہے کیونکہ یورپی مورخین کے نزدیک انسان کی تہذیب کی ارتقا پہاڑوں میں ہوئی اور انسان نے پہاڑوں سے دریاوں کے ساتھ ساتھ ہجرت کی۔ تاریخی شواہد کی بنیاد پہ میرے نزدیک کوہ قراقرم اور کوہ ہمالیہ رینجیز میں جدید انسان اورجنیٹ ہوا اور دنیا میں پھیلا۔جس کے اوپر ہمارئے انے والے نسلوں کے اوپر ایک بھاری زمداری ہے کہ وہ اپنے اوریجن کے اوپر تحقیق کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button