حادثات

ہلال احمرکی جانب سے بچھڑے ہوئے خاندانوں کے مابین باہمی روابط کی بحالی کے موضوع پرورکشاپ کا انعقاد

گلگت(پ ر) ہلال احمرگلگت بلتستان کی جانب سے رضاکاروں کے لئے قدرتی آفات اور دیگر سانحات کے دوران بچھڑے ہوئے خاندانوں کے مابین باہمی روابط کی بحالی کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے ہلال احمرکے رجسٹرڈ رضاکاروں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے شرکاء کو ریڈکراس ریڈکریسنٹ کی عالمگیر تحریک کے تاریخی پس منظر، ہلال احمرپاکستان کے زیراہتمام چلنے والے مختلف منصوبوں ، رضاکارانہ خدمت کا فروغ اور قدرتی آفات و دیگر حادثات کے دوران متاثرہ خاندانوں کے مابین رابط کی بحالی کے موضوع پر تربیت فراہم کی گئی۔

ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمرگلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کہا کہ ہلال احمرپاکستان ملک بھرمیں قدرتی آفات کے متاثرین کی امدادوبحالی، عوامی فلاح وبہبود کے سماجی منصوبوں کی تعمیرکے علاوہ نوجوانوں کے اندررضاکارانہ خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے، جس کے تحت مختلف شعبوں میں رضاکاروں کی استعداد کار کو بڑھاکر انہیں معاشرے کے لئے کارآمد شہری بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریڈکراس اور ریڈکریسنٹ کی عالمگیرتحریک کا وجودرضاکارانہ خدمت کے جذبے کے تحت عمل میں لایا گیا ہے اور رضاکاروں کو اس تحریک کے اندرریڈکی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ہلال احمر پاکستان رضاکارانہ خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے شرکاء ورکشاپ پر زوردیا کہ وہ اس طرح کے تربیتی مواقعوں نہ صرف خوداستعفادہ حاصل کریں بلکہ دوسروں کو بھی ایسی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔

تقریب سے ہلال احمرپاکستان کے پروگرام منیجربرائے خاندانی روابط کی بحالی سیدمنیب الیاس اور آر ایف ایل منیجر ہلال احمر جی بی عارف حسین نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button