تعلیم
اشکومن کا واحد امیدوار ایف پی ایس سی کے امتحان میںکامیاب
اشکومن(کریم رانجھا)ایف پی ایس سی کے مقابلے کے امتحان میں اشکومن کے امیدوار نے میدان مار لیا،ہزاروں امیدواروں میں سبقت لے گیا،،تفصیلات کے مطابق اپریل 2017کے فیڈرل سروس کمیشن کے امتحانات میں تحصیل اشکومن کے واحد امیدوار سید آصف علی شاہ نے مقابلے کے امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کر کے محکمہ تعلیم میں ٹی جی ایس ٹی BS-16میں کامیابی حاصل کر لی ،سیدآصف علی شاہ کا تعلق وادی اشکومن کے گاؤں پکورہ سے ہے،قوم ایسے سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے،عوام علاقہ نے آصف کے فیملی کو اس کامیابی پہ مبارکباد دی ہے۔