خبریںصحت

کھرمنگ، حالیہ بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگی پر پٹیشن دائر کرنے والے امیدوار کا سرٹیفکیٹ جعلی نکلا

کھرمنگ (بیورورپورٹ) محکمہ صحت میں حالیہ بھرتیوں میں مبینہ زیادتی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے والے امیدوار کا سرٹیفکیٹ جعلی نکلا امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کا حکم دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کھرمنگ کے حالیہ ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو میں ایک پوسٹ پر نثار نامی امیدوار کامیاب ہوئے تھے جس کے خلاف بعد میں عابد حسین جن کا تعلق یورنگوٹ کھرمنگ سے ہے نے عدالت میں یہ کہ کر پٹیشن دائر کیا تھا کہ اس پوسٹ پر اقربا ء پروری ہوئی ہے او ریہ ان کا حق ہے ان کی تقرری فوری روکی جائے عدالت میں اس کیس پر کاروائی کے دوران پتہ چلا کہ پٹیشنر عابد حسین نے مڈل کلاس کی سرٹیفکیٹ جو کہ اس پوسٹ کے لئے درخواست دیتے وقت جمع کیا تھا وہ جعلی نکلامڈل کلاس کی سرٹیفکیٹ انہوں نے نیشنل فاوٗنڈیشن سکول یورنگوٹ کھرمنگ کا جمع کیا تھا عدالت میں سکول کے ہیڈ مسٹریس نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکول سے اس بندے کے نام سے کوئی سرٹیفکیٹ ایشو نہیں ہوا ہے یہ بلکل جعلی سرٹیفکیٹ ہے جس پر سول جج نے عابد کے خلاف ایف آئی آر کر کے کاروائی کا حکم دے دیا۔

ایس ایچ او تھانہ طولتی کے مطابق ملزم عابد حسین پر دفعات 420 465 468 471پی پی سی کے تحت مقدمہ علت نمبر 13/18درج ہوا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button