اہم ترینخبریں

شہید اشرف نور کے بچوں کا درپیش مسائل کے حل کے لیئے گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات

اسلام آباد(پ ر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون سے ایڈیشنل آئی جی شہید اشرف نور کے بیٹے اور بھائی نے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل سے گورنر گلگت بلتستان کو آگاہ کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ شہید نے وطن عزیز پاکستان کے خاطر اپنی جان دی ہے ان کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے سپوت ایڈیشنل آئی جی شہید اشرف نور کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ شہید کی قربانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خیبر پختونخواہ حکومت اور وفاقی حکومت کے ساتھ اس حوالے سے بات کروں گا اور ان کے بچوں کے ملازمتوں کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ قانونی پیچیدگیوں کو فوری حل کے لیئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کریں گے تاکہ شہید اشرف نور کے بچوں کے کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جاسکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button