اہم ترینجرائم

داریل میں اسکول جلانے میں ملوث دو افراد کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا

چلاس(محمدقاسم) داریل گرینڈ جرگہ کی اہم پیش رفت، علم دشمن عناصر کے گرد گیرہ تنگ۔ مبینہ طور پہ سکولوں کو جلانے اور تخریب کاری کے الزام میں ملوث دو افراد کو قانون کے حوالہ کردیا گیا۔ گرینڈ امن جرگہ داریل کے ممبران عبدالرحمت’نعمت ولی خان،محمد جعفر،شیرإ خان، حاجی عبدالشکور اور قاری شاہ اعظم کی انتھک اور مخلصانہ کاوشوں کی وجہ سے گذشتہ مہینے گرلز سکولز کو جلانے کے الزام میں مبینہ طور پہ ملوث انتھائی اہم ملزمان کمانڈر عصمت اللہ ولد زعفران اور شبیر ولد بخمل کو پاک آرمی کی موجودگی میں قانون کے حوالے کر کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گرینڈ جرگہ اب تک سکولوں کو جلانے کے الزام میں اکیاون افراد کو قانون کے حوالہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جن کو جے۔آئی۔ٹی کے ذریعے صاف اور شفاف انداز میں تحقیقات کے عمل سے گزارا جا رہا ہے۔ جرگہ کے اراکین نے کہا کہ علاقائی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار قیام امن کے لیے حکومت اور ہاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ حکومت علاقے میں علم کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کریں۔علاقے کی مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ علاقے کی بدامنی کا سبب بننے والے عناصر کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی اور سر کوبی کی جائیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button