خبریںچترال

دولومچ، سین لشٹ چترال میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل، پانچ سو گھرانے مستفید ہونگے

چترال (نمائندہ) چترال کے مضافاتی علاقے دولومچ اور سین لشٹ کی تقریبا چار ہزار آبادی کے لئے آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹٹ کی جانب تیار کردہ پینے کی پانی کے تیار منصوبے کا اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جناب منہاس الدین آج باقاعدہ افتتاح کردیا۔ پانچ سو سے زائد گھرانوں پر مشتمل علاقے کے لئے مذکورہ ادارے نے یہ منصوبہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے اپنی نوعیت کا چترال کی سطح پر پہلا منصوبہ ہے۔ AKAH کے سینئر انجینئر الطاف حسین شاہ نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے دریا کے کنارے 29 فٹ گہرائی تک کھودئی کرکے تالاب بنایا گیا اس گہرائی میں موجود پانی قدرتی طور پر فلٹر ہو کر پینے کے قابل بن جاتا ہے۔ اس قدرتی طور پر فلٹر شدہ پانی کو 6 انچ پائپ کے ذریعے پمپ کے ذریعے سطح سمندر سے 200 فٹ اوپر دولومچ کالونی تک پہنچایا گیا جہاں اس کے واٹر ٹینک بنائے گئے ہیں وہاں پانی مقامی دیہات کو سپلائی کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی اوپر پہنچانے کے لئے دو عدد 180 ہارس پاور کے موٹر نصب کئے گئے ہیں جو 26 لیٹر فی سکینڈ کے حساب سے پانی اوپر پہنچاتے ہیں۔

افتتاح کے بعد ADC منہاس الدین، محمد کرم اور علاقے کے عمائدیں نے اوپر جاکر واٹر ٹینک کا معائنہ بھی کیا۔ واٹر ٹینک سے مختلف دیہات کے لئے سپلائی لائن اپنی جگہ ایک اور اعلی کام ہے جس کو تمام افراد نے سراہا۔ بعد میں اس سلسلے میں کمیونٹی بیسڈ سکول دولومچ میں ایک پروقار تقریب کمیونٹی کی طرف سے منعقد کی گئی جس سے ADC سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں اور عمائدیں علاقہ نے خطاب کیا ۔ ریجنل پروگرام منیجر AKAH محمد کرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹٹ اب تک اپنے مختلف منصوبوں کے ذریعے چترال کے 87 ہزار افراد کو پینے کا پانی فراہم کرچکا ہے اور ان کے تمام منصوبے پورے ملک خاص طور پر چترال میں ایک برانڈ کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے دولومچ واٹر سپلائی سکیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے خاص طور واٹر ٹینک کے لئے زمین فراہم کرنے پر کرنل شریف اور شہزادہ ریاض کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جناب منہاس الدین نے کہا کہ آغا ایجنسی فار ہبیٹیٹ چترال میں واقعی ایک کامیاب ترین برانڈ کی حیثیت حاصل کرچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پرائیویٹ اداروں کے مشکور ہیں جو حکومت کے شانہ بشانہ چترال کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں جس سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوجاتی ہے۔ صوبے کا سب سے بڑا ضلع اور وسائل کی کمی کی وجہ سے عوام کو تمام سہولیات بہم پہنچانا ایک مشکل امر ہوتا ہے اس میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹ جیسے ادارے کردار ادا کرکے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں جس کے لئے ہم ان کے مشکو رہیں۔

تقریب سے لیاقت علی، ظہران شاہ اور دیگر عمائدیں علاقہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم AKAH کے شکر گزار ہیں جس سے علاقے کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے لئے اتنے بڑے منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا۔ یہ دولومچ کالونی پہلا کامیاب پینے کے پانی کا منصوبہ ہے۔ ہم حکومت سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وسائل سے بھی علاقے کے مزید مسائل کو حل کرنے میں عوام کی مدد کرے گی۔

تقریب کے اختتام پر تقریب میں موجود علاقے کے خواتین نے بھی ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مذکورہ ادارے کے اس کام کو سراہا۔ پروین جو دولومچ کالونی کی رہائشی ہیں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دولومچ کلونی پانی کی کمی کی وجہ ایک صحرا کا منظر پیش کرتا ہے اب AKAH نے ہمارے لئے پانی کے ایک کامیاب سکیم تیار کرکے پانی کی سپلائی شروع کردی ہے لہذا ہم امید رکھتے ہیں کہ پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ دوسری ضروریات کے لئے بھی پانی اب دستیاب ہوگا۔ ناہید کا کہنا تھا کہ وہ کالج کی طالبہ ہیں پہلے ان کے علاقے میں پانی کی عدم موجودگی کی وجہ کالج جانے سے پہلے وہ پانی لینے کے لئے گھر سے بہت دور تک جاکر پانی لے آتی تھیں جس کی وجہ سے ان کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ان کی سب سے بڑی مشکل آسان ہوگئی ہے اور وہ اس منصوبے کی تکمیل پر بہت زیادہ خوش ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button