عوامی مسائل

استور میں‌سڑکیں‌برف سے اٹ گئیں، قلی افسروں‌کے گھروں‌پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں‌

استور (سبخان سہیل) ضلع استور میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف باری کے باعث گلگت اور رولپنڈی جانے والی ٹریفک بند ہے۔ درجہ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ  تک گر گیا ہے، جبکہ استور کے بالائی علاقوں کی تمام رابطہ سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہوچکی ہیں۔

استور کے بالائی علاقے قمری، منی مرگ،کلشی, برزل ٹاپ،چیلم ، داسخریم اور میر ملک سمیت دیگر علاقوں میں ایک سے دو فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ ہیڈ کوارٹر عیدگاہ اور گوریکوٹ میں تین سے چار انچ برف پڑیہے۔

شدید برف باری کے باعث استور ہیڈ کواٹر روڈ اور گلگت و راولپنڈی جانے والی سڑک بھی موت کا کنواں بن چکی ہے۔ روڈ پر مکمل برف جمنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، جبکہ حادثات کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔ ایک طرف عوام مسائل کا شکار ہیں، تو اس حالت میں بھی محکمہ تعمرات کے قلی افسران شاہی کے گھروں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں، جبکہ مشینری بھی ناکارہ پڑی ہے۔ اکثر ملازمین ڈیوٹی سے غائب ہیں، جس باعث برفیلی سڑکوں پر ایک بیلچہ مٹی پھنکنے کے لئے بھی کوئی موجود نہیں ہے۔

عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کسی بڑے حادثےکا انتظار کررہےہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button