ہنزہ: بلات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشن کاٹ دئیے گئے
ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) سکریٹری واٹر اینڈ پاؤر کی ہدایات کی روشنی میں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طر ح ضلع ہنزہ میں بلات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشن کاٹ دئیے گئے ۔ ایگزیکٹیو انجینئر واٹراینڈ پاؤر شیر عباس کے حکم پر محکمہ برقیات کا عملہ متحرک ۔ ہنزہ بھر میں غیر قانونی اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ۔
ہنزہ کی قدیم آبادی گنش میں محکمہ برقیات کے عملہ نے غیر قانونی کنکشن اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے لائنیں کاٹ دی ۔ جس میں بازار سے منسلک تمام رہائشی گھروں کو لگنے والی غیر قانونی لائنوں سمیت تمام بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی لائن کاٹ دی گئی ۔ اس موقعے پر محکمہ ہذا کے ملازمین اور علاقے کے افراد میں تکرار بھی سامنے آیا ۔ عوام کا کہنا تھا کہ یہ کاروائیاں غریب عوام کی حد تک کی جارہی ہیں جبکہ معاشرے کے بااثر افراد پہلے کی طرح اس مہم میں بھی استثنی ہونگے ۔