قراقرم یونیورسٹی اوراے کے آر ایس پی کا KIUمیں قابل استعمال توانائی تحقیقی سنٹرقائم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آغا خان رولر سپورٹ پروگرام میں مشترکہ طور پرKIUمیں قابل استعمال توانائی کے شعبے پر کام کرنے کے لیے تحقیقی سنٹر قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔اس بات کا فیصلہKIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور ا ے کے آر ایس پی کے توانائی شعبہ کے سرپرست انجینئر محمد درجات کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔
اجلاس میں قابل استعمال توانائی پر کام کرنے کے لیے ایڈوائزی کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی جس کے پیٹرن KIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ہونگے جبکہ کمیٹی کے کنوینئر KIUشعبہ فزکس کے ہیڈ ڈاکٹر منطور علی ہونگے ،کمیٹی کے دیگر ممبران میں شعبہ فزکس کے ڈاکٹر فضل وہاب،ڈاکٹر شیرزمان ،ا ے کے آر ایس پی کے توانائی شعبہ کے سرپراست انجینئر محمد درجات،ے کے آر ایس پی آئی آر ای کے منیجر انجینئر زیشان علی ، ڈائیریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس اور دو نمائندے پی سی آر ای ٹی کے شامل ہونگے ۔
اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ کمیٹی KIUمیں قابل استعمال توانائی کے شعبے پر کام کرنے کے لئے بنائے جانے والے تحقیقی سنٹر کے قیام میں معاونت فراہم کرنے سمیت قابل استعمال توانائی پر تحقیق اور تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے مددو شعور بیدار کرنے کے لیے کام کریگی ۔اور اس حوالے سے ورکشاپ ، سیمینار ز اور ٹریننگز کا اہتما م کریگی ۔جس کے ذریعے قابل استعمال توانائی کے شعبے سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی مہیا ہو۔