پیرا میڈیکل سٹاف کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کو 25دن مکمل
گلگت ( سٹاف رپورٹر) پیرامیڈیکل سٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کو 25دن مکمل ہو گئے۔ گلگت بلتستان میں پیرامیڈیکل سٹاف کا 7جنوری سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے شروع کئے جس کو 25دن مکمل ہو گئے لیکن تاحال پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات پر کو ئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔
جمعہ کے روز بھی پیرا میڈیکل سٹاف نے دو گھنٹے کے لئے تمام شعبوں کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیرامیڈیکل سٹاف گلگت بلتستان محسن شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اب تک ہمارے جائز مطالبات پر کو ئی توجہ نہیں دیا ہے ۔ پیرامیدیکل سٹاف گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنے جائز مطالبات اپ گریڈیشن سمیت دیگر مراعات کے منتظر ہیں مگر 30سال گزرنے کے باوجود اپنے مطالبات سے محروم ہیں۔ صوبائی حکومت جلداز جلد پیرامیڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات پر عمل درآمد کرے۔
صدر پیرامیڈیکل سٹاف ڈسٹرکٹ گلگت شاید حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کی فائل چیف سیکرٹیری کے ٹیبل پر موجود ہو نے کے باوجود تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں جس کے نتائج خطرناک ہوسکتے۔ ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات حل نہیں ہو ئے تو زذید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔