تعلیم

استور: ایف جی گرلز سکول رٹو کی پانچ لیڈی ٹیچرزبھرتی کے بعد سے غائب

استور ( سبخان سہیل ) استور کے دور افتادہ اور پسماندہ گاوں رٹو ایف جی گرل سکول کی پانچ لیڈی ٹیچرزبھرتی کے بعد سے غائب۔ علاقے میں تعلیم کے نام پر ہمارے بچیوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔ چیئرمین ایس ایم سی ایف جی گرلز سکول رٹو، عبدالغنی، عبدالوحید،عبدالزاق اورظفر اللہ نے میڈیا کے نمانئندوں سے کہا کہ دس میں سے صرف پانچ ٹیچرز ڈیوٹی پر حاضر ہیں اور باقی اثر رسوخ کی بنیاد پر گلگت، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بیٹھ کر تنخواہ وصول کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور سیکریٹری تعیلم فوری نوٹس لیکر ہمارے بچیوں کے مستقبل کو بچا ئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ٹیچرز سکول میں سیاسی اثرو رسوخ پر پوسٹ حاصل کرنے کے بعد علاقے سے غائب ہیں اور محکمہ ایجوکیشن باقاعدہ ان کو تنخواہ دے رہا ہیں۔ بارہا حکام کو بتانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ وزیر اعلی اور سییکرٹری تعلیم فوری نوٹس لیکر ڈیوٹی سے غائب لیڈی ٹیچرز کو ڈیوٹی پر حاضر کریں بصورت دیگر عوامی سطح پر شدید رد عمل آئے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button