Apr 28, 2020 پامیر ٹائمز اہم ترین, تعلیم Comments Off on چیف کورٹ کا حکومت کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے متعلق قانونی موقف پیش کرنے کا حکم
گلگت ( خصوصی رپورٹر ) چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس ملک حق نواز نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے متعلق دائر رٹ پٹیشن پر ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کو عدالت تک پہنچائیں عدلیہ آئین اور قانون کے تحت عوام کو انصاف دیے گی ۔
منگل کے روز پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران والدین پر بچوں کی فیس ایڈوانس لینے پر دباو ڈالنے کے ایشو اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایکٹ کے دائرے میں لانے سے متعلق دائر رٹ پٹیشن پر سکریٹری تعلیم گلگت بلتستان، سکریٹری قانون گلگت بلتستان، ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم برائے پرائیویٹ سکولز کو اپنا موقف عدالت عالیہ میں پیش کرنے کیلئے نوٹسیز جاری کردیے ہیں ۔
عدالت عالیہ کے ڈویثرنل بنچ چیف جج جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل تھی ۔
رٹ پٹیشن دائر کرنے والے گلگت کے دو شہریوں منظر شگری اور صفدر علی صفدر کی جانب سے معروف قانون دان اسلام الدین ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ پنجاب حکومت اور سندھ حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کی ہے ۔ اسلئے عدالت لاک ڈاون کے دوران گلگت بلتستان کے بند رہنے والے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو فیس لینے سے روک دیے ۔ جس پر چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹیس ملک حق نواز نے کہا کہ محکمہ تعلیم کا موقف سن کر فیسوں کے حوالے سے فیصلہ دینگے ۔ اگر پرائیویٹ تعلیمی ادارے فیس وصول بھی کرتے ہیں تو عدالت اپنے فیصلے کے ذریعے فیس واپسی کیلئے بھی حکم دیے سکتی ہے ۔
چیف جج نے محکمہ تعلیم اور محکمہ قانون کو 12 مئی تک عدالت میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے متعلق قانونی موقف پیش کرنے کیلئے کہا ہے ۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 15, 2022 Comments Off on معیاری تعلیم کے لئے تنوع، تجس اور خود شناسی بنیادی عناصر ہیں۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی
Jul 02, 2022 Comments Off on وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ڈگریاں الیکشن کمیشن میںچیلنج، اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست، نوٹس جاری کردیا گیا
Jun 20, 2022 Comments Off on وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا، خودکشی کے واقعات کی محرکات اور وجوہات جاننے کے لئے “اعلی سطحی کمیٹی”تشکیل دینے کا حکم
Jun 19, 2022 Comments Off on غذر میں 700 سے زائد نوجوانوںکا اہم اجتماع منعقد، ضلع بھر میںمینٹل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم