اہم ترینحادثات

شدید برف باری سے شگر سنٹر میں دو مکانوں کے چھت منہدم

شگر(نامہ نگار) شدید برف باری نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا۔ برف کی وزن برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے شگر سنٹر میں دو مکانوں کے چھت منہدم ہوگئے۔دونوں گھر چھتوں پر پڑے برف کی وزن برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے منہدم ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ہونے والے شدید برف باری کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر کے دو گھروں کے چھت منہدم ہوگئے۔

منہدم ہونے کا پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر سے ملحقہ ایریا میں پیش آیا جہاں ولایت علی ولد تقی کا گھر گذشتہ شام کو گر گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے تمام گھر والے محفوظ رہے۔ گھر والوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ تاہم گھر میں موجود تمام اشیاء مٹی تلے دب گئے۔

دوسرا واقعہ حسن آباد بونپہ میں پیش آیا جہاں عیسیٰ ولد غلام عباس کے گھر کے دو کمرے اچانک گر گئے۔ یہاں بھی کمرے میں موجود افراد بروقت بھاگ جانے کی وجہ سے بچ گئے۔تاہم گھر کے اشیاء مکمل تباہ ہوگئے۔

دونوں متاثرہ افراد نے ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button