اہم ترینخواتین کی خبریں

گلگت بلتستان میں بڑتے ہوئے خود کشی کے سدباب اور روک تھام کے لیےہیلپ لائن قائم

گلگت (رپورٹر) گلگت بلتستان میں بڑتے ہوئے خود کشی کے رجحان کے سدباب اور روک تھام کے لیے حکومت نے زندگی سے پیار کیجے زندگی اللہ کی امانت ہے کے سلوگن اور عوام الناس کو آگاہی دینے کے لئے ہیلپ لائن قائم کردی۔ ضلع کونسل ہال گلگت میں سیکریٹری اطلاعات فدا حسین کے ہمراہ سیکرٹری سوشل ویلفیئروومن ڈیولپمنٹ و انسا نی حقوق مومن جان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت غذر، ہنزہ اور گلگت میں خود کشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے جس کے سدباب کے لیے حکومت کی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفیئر، ہیومن رائٹس اور وومن ڈوپلمنٹ انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

سیکریٹری ہیومن رائٹس مومن جان نے بتایا کہ اس سلسلے میں عوامی سطح پر شعور اور آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ورکشاپ اور سیمینارز کے زریعے عوام الناس کو باور کرایا جائے گا کہ زندگی سے محبت کیجے، یہ زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرنے میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہوگا کیونکہ صحافت کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ناطے عوامی آگاہی اور شعور دینے کا اہم کردارزریعہ ہے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے اس اہم مسئلے پر عوام کو آگاہی دینے میں حکومت کی مدد کر یں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button