تعلیمخواتین کی خبریں

کے آئی یو دیامر کیمپس میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے خواتین کا رجحان بڑھ رہا ہے، وائس چانسلر

چلاس(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاہے کہ قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس چلاس میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے خواتین کا رجحان بڑھ رہاہے ۔ہمار ا مقصد بھی دیامر کے مرد و خواتین کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ان خیالات کااظہار وائس چانسلرنے اسلام آباد سے واپسی پر دیامر کیمپس کے دورے کے موقع پر اسٹاف وفیکلٹی کے ساتھ غیر رسمی گفتگومیں کیا۔

وائس چانسلر نے KIUدیامر کیمپس کے فیکلٹی و منیجمنٹ اسٹاف کو دیامر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے مجاہدانہ کردار ادا کرتے ہوئے دیامر کیمپس کو پورے پاکستان میں مثالی کیمپس بنانے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں ہم اپنے بساط کے مطابق تما م تر وسائل بروکار لائینگے تاکہ مل کر اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکیں۔

وائس چانسلر نے کہاکہ اس سال ہمار ی پوری توجہ یونیورسٹی کے سب کیمپسز میں بین الاقوامی پروگرامات کے انعقاد پر ہے ۔جس کے مطابق جون میں ہنزہ کیمپس میں ایکو ٹوریز م اینڈ ہوسپیٹلیٹی پر بین لاقوامی کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں ۔اسی طرح اگست میں غذر کیمپس میں انجینئر نگ میں بڑھتے ہوئے رجحانات کے عنوان پر کانفرنس ہوگااور ہماری خواہش ہے کہ ستمبر میں KIUدیامر کیمپس میں انٹرپرینیور شپ ،سوشل اانٹرپرینیورشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کریں۔

وائس چانسلر نے KIUدیامر کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز اور اس کی پوری ٹیم کی دیامر کیمپس کی تعمیر وترقی سمیت طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کی طرف لانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ ڈاکٹر شاہنواز اور اس کی پوری ٹیم نے مختصر وقت میں دیامر کیمپس میں بہتر ین کا م کیاہے

وائس چانسلر نے مزید کہاکہ بہت جلد دیامر کیمپس کو بھی ڈیجیٹل اور آئی ٹی کے شعبے میں مضبوط بنائینگے ،غذر او ر ہنزہ کیمپس میں ان شعبوں کو پہلے ہی مضبوط بنایا گیا ہے، تاکہ کیمپسز میں ہونے والے اچھے امور کے حوالے سے عوام الناس کوبر وقت معلومات مل سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button