خبریں

قدرتی آفات سے نمٹنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، آغا خان ایجنسی برائے ہیبیٹیٹ

چترال(نامہ نگار)قدرتی آفات سے ممکنہ بچاؤ اور قدرتی آفات سے نمٹنے اورنقصانات کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے زیراہتمام بروزچترال میں میل فیمل کے لئے پانچ روزہ ورتربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی ایم آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ محمدکرم،ہیڈآف ایمرجنسی مینجمنٹ امیرمحمد،ریجنل پروگرام آفیسرولی محمدنے کہاکہ قدرتی آفات قدرت کی طرف سے ہوتی ہیں یہ ایک قدرتی عمل ہے لیکن حفاظتی تدابیر اختیار کرکے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ حفاظتی اقدامات سے آگاہی اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب، طوفان، او زلزلے ر دیگر آفتیں کیوں آتی ہیں؟ ظاہر ہے کہ ان کے کچھ ظاہری اسباب بھی ہوں گے۔ ہمارے سائنس دان اور ماہرین ان اسباب کا ذکر کرتے ہیں اور ان کی نشاندہی بھی کرتے ہیں، ہمیں ان میں سے کسی بات سے انکار نہیں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ قدرتی آفات کے بعدہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں،اُن کی بحالی میں کوئی کسرنہ چھوڑے ۔جس کیلئے ان نوجوانوں کوٹرین کیاجارہاہے اس موقع پرتربیت یافتہ نوجوانوں نے عملی مظاہرہ کرکے شراکائے محفل کے دل جیتے۔آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے سہولت کارنصرت بی بی ،مصباح الدین،عائشہ اورافضل حیات اوردیگر افسران نے ورکشاپ میں لیکچر دیے اور قدرتی آفات کے خطرات ،اثرات اور ان سے نمٹنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ کشاپ کے خاتمے پرآرپی ایم (اکاہ) رضا کار فورس کے ممبران اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔جنرل کونسلروی سی بروز ظہورالدین سمیت دیگرمقامی لوگوں نے ورکشاپ کے انعقادپرآغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے کردار کو سراہا اور داد دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button