اہم ترین

کوہستان پولیس اور دہشگرد مل کر غذر کے عوام کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں‌، نذیر احمد ایڈووکیٹ کا دھرنے سے خطاب

گوپس یاسین (بیورو رپورٹ) دہشت گرد اور کوہستان پولیس مل کر ہمارے عوام کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔اغوا کرنا چھوٹا ظلم تھا، اور ان پر جعلی مقدمہ بنانا بڑا ظلم ہے۔ یہ ثابت ہوگیا حکومت دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔حفیظ الرحمن میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو استفعی دے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما معروف قانون دان نذیر احمد ایڈوکیٹ نے گوپس میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کو بندوں کی نوک پر اغوا کرتے ہیں پھر اپنا جرم چھپانے کے لئے ان پر جعلی مقدمات بناتے ہیں۔اب یہ تماشا نہیں چلے گا میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں جن کی واقعتا حکومت ہے یہ ظلم بند کردو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں پر مقدمہ بناکر یہاں نہ بھیج دو بیشک ان کو وہاں جیل میں بند کردو۔انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف نکلنے میں جتنی دیر کرو گے انتا نقصان اٹھاو گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز پونیال اشکومن میں عوامی رابطہ مہم چلائیں گے اور پیر کے روز گاہکوچ میں دھرنا دیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button