استور ( عبدالوہاب ربانی ناصر) ہائی اسکول داس بالا کے طلبا و طالبات ایک دن کی صفائی مہم میں دیوسائی نیشنل پارک پہنچ گئے جہاں پر صفائی کے حوالے سے ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں اسکول کے علاوہ باہر سے آئے ہوئے سیاحوں نے بھی شرکت کی ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول داس بالا و دیگر اساتزہ کرام نے بچوں کے ساتھ ساتھ باہر سے آئے ہوئے سیاحوں کو بھی صفائی کے حوالے سے آگہی دی اور سیاحوں نے بھی اسکول کی طرف سے صفائی کا دن منانے پر اسکول طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتزہ کرام کی اس کوشش کو بہت سراہا اسکول ہیڑ ماسٹر امتیاز صاحب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارا علاقہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ اس خوبصورتی کو گندگی کا ڈھیر میں بدل دیں اس لئے ہم نے یہ صفائی کا دن منایا ساتھ ہی ساتھ بچوں کے لئے پکنک بھی ہوئی اساتزہ کرام کا کہنا تھا ہم نے اپنی بساط کے مطابق چھوٹا سا پروگرام منعقد کیا جس کے لئے بچوں سے پیسے اکھٹے کئیے گیے ہم حکام بالا سے گزارش کرتے ہیں سال میں ایک دفہ کی پکنک ہوا کرتی ہے اس کے لئے کچھ فنڈ مختص کیا جائے تاکہ جو بچے پیسے نہیں دے سکتے ہیں یا مشکل سے دے پاتے ہیں وہ بھی پکنک کا حصہ بن جائیں اور ایسے دن منا کے ان کے ازہان کی تربیت کہ جا سکے
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
راما فیسٹیول کے دوران مبینہ بدعنوانی سے متعلق سوال کرنے پر برکت جمیل اور ڈپٹی کمشنر استور ناراض، صحافیوں کوکھری کھری سُنا دی
ستمبر 15, 2017
ڈی جے ہائی سکول زودخون چپورسن میں چار ماہ سے پانچ اساتذہ غائب ہیں، ویلیج ایجوکیشن کمیٹی کی دہائی
جون 7, 2017
یہ بھی پڑھیں
Close
-
جامعہ نصرۃ الاسلام کے رزلٹ ۹۹ فیصدرہافروری 9, 2017