گلگت(پ.ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا صوبائی صدر سیاسی خانہ بدوشوں کا سربراہ ہے اور انکے ساتھ چند مفاد پرستوں کے سوا کوئی نہیں ہے.جعفر شاہ اپنی زبان کو لگام دیں موصوف گلگت بلتستان کا فردوس عاشق اعوان بن چکا ہے جن کے لئے آصف زدراری اور پیپلزپارٹی اس وقت کرپٹ نہیں تھے جب تک خود اس جماعت کا حصہ تھے حتیٰ کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے تک بھی جعفر شاہ کی نظر میں پیپلزپارٹی کرپٹ نہیں تھی مگر جونہی انہیں صوبائی صدارت دی گئی انکو پیپلزپارٹی کرپٹ لگنے لگی اور جو لوگ ان کے پاس جا کر ہار پہنتے ہیں وہ تحریک انصاف کے نظریاتی نہیں بلکہ اس خانہ بدوش ٹیم کا حصہ ہیں تحریک انصاف کے صوبائی صدر اس بات کا جواب دیں صدر زرداری نے موصوف کو جج بنایا آٹھ کروڑ روپے پنشن ملی سالانہ آٹھ لاکھ روپے مل رہے ہیں وہ بھی تو کرپشن کے پیسے ہیں جس جماعت نے جعفر شاہ کو عزت دی اس جماعت کے خلاف بیہودہ قسم کے بیانات دے رہا ہے تو یہ مستقبل میں گلگت بلتستان کے حقوق کا سودا بھی کر سکتا ہے ان کا کوئی نظریہ نہیں ہے یہ مفاداتی گروہ کو لیکر تحریک انصاف میں گیا ہے اگر موصوف کو پیپلز پارٹی کا صدر بناتے تو موصوف کبھی پیپلز پارٹی نہیں چھوڑتا موصوف نے پیپلز پارٹی میں رہ کر جگہ جگہ کوٹھیاں اور بنگلے بناے اور آج پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جعفرشاہ گلگت بلتستان کے عوام کو جواب دیں اگر پیپلز پارٹی کرپٹ تھی تو اتنے مراعات پیپلز پارٹی سے کیوں لئے ۔پیپلز پارٹی نے موصوف کی مالی پوزیشن کو مضبوط بنائی اور آج وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہا ہے جعفرشاہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ماضی پر تھوڑا سا نظر دوڑایں انہوں نے مزید کہا کہ خانہ بدوشوں کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے ان کے لئے تو صرف حق ملکیت کا ایک ہی نعرہ کافی ہے یہ لوگ گلگت بلتستان میں اپنے مفادات کے لئے لڑرہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا ایک ہی ایجنڈا ہے وہ ایجنڈا ملک کے غریب عوام کے منہ سے روٹی چھیننا ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور ملک اس وقت افراتفری کا شکار ہے اتنے میں گلگت بلتستان میں یہ خانہ بدوشوں کی ٹیم کیا کرے گی گلگت بلتستان کے باشعور عوام اپنا بہتر فیصلہ کرنا جانتے ہیں اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ان خانہ بدوشوں کو شکست ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے لئے سب سے زیادہ نقصاندہ ان کے صوبائی صدر خود ہیں جو وقت آنے پر عیاں ہونگے
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں
Close