استور(شمس الرحمٰن شمس) پرُامن استور کی امن کے خلاف سازش یا کچھ اور استور میں آئے روز مختلف واقعات اور وارداتوں میں اضافہ گزشتہ رات استور کا دور آفتادہ گاوں گدئی میں رات کی تاریکی میں تقریباً 12 کے قریب گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے تفصیلات کے مطابق گدئی گاوں کے مین روڈ میں مقامی لوگوں تقریباً 12 گاڑیاں کھڑی تھی صبح دیکھنے پر ان گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے تھے اسی اہم مسلے پر عوام کی جانب سے گدئی دفاعی روڈ بلاک کر کے تقریباً 3سے چار گھنٹے احتجاج کیا گیا بعد ازاں انتظامیہ اور پولیس آفیسران نے یقین دہانی کراکے روڈ کو کھول دیا گیا ضلع استور میں پانچ روز قبل لوس کے مقام پر رات کہ تاریکی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اس سے پہلے بھی چھلاوا گروپ کے نام پر رات کی تاریکی میں لوگوں کے گھروں کی کھڑکیاں توڑی جا رہی تھی مگر پولیس اس اہم مسلے کو حل کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں استور انتظامیہ اور پولیس کی اس ناکامی کی وجہ سے استور کی عوام میں شدید مایوسی پھیلی ہوئی ہے جبکہ استور کے مختلف عوامی حلقوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے پُرزور اپیل کیا ہے کہ وہ اس اہم مسلے پر سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی اداروں کو احکامات جاری کریں اور وہ استور میں ہونے والے مختلف وارداتوں پر ملوث افراد کو سامنے لائیں تاکہ عوام استور میں پھیلنے والا خوف وحراس ختم ہو جائے ۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
یہ بھی پڑھیں
Close
-
دیدار حسین کا قتل اور انصاف کا نظامفروری 15, 2019