عوامی مسائل

شگر کا رہائشی قربان علی گردوں کے عارضے میں مبتلا، علاج کے لئے ساری جمع پونجی لگ گئی، مخیر افراد سے تعاون کی اپیل

شگر(عابدشگری)وادی شگر کے علاقے ہوطو برالدو کا رہائشی قربان علی کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے۔ علاج کے لئے ساری جمع پونجی خرچ کرنے کے باوجود بھی حالات ٹھیک نہیں ہورہے ہیں۔ سکردو سے لے کر کراچی تک مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے داخل رہا ہے، اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

ڈاکٹروں نے قربان علی کے دونوں گردوں کو ناکارہ قرار دے کر ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ہے، جس کے لئے خطیر رقم درکار ہے۔ اس رقم کا بندوبست کرنا قربان علی کے خاندان کے لئے فی الحال ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مخیر خواتین و حضرات سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا قربان علی کی مدد کے لئے مزید تفصیلات درج ذیل نمبرات پر رابطہ کر کے حاصل کئے جاسکتے ہیں: رابطہ نمبرز۔۔03485919500,  03175697432

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button