قراقرم یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس،آرٹس، کامرس پارٹ ون اور ٹو سمیت بی اے،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
گلگت(پ ر) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس،ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس،ایسوسی ایٹ ڈگری آف کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سمیت بی اے،بی ایس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق گریجویشن کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر7511طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ جن میں سے 3967 طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ سالانہ امتحانات کا مجموعی نتیجہ53فیصد رہا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگر ی آف سائنس پارٹ ون میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکرڈو کی طالبہ عقیلہ بتول دخترمحمد تقی نے400میں سے308نمبر لے کر پہلی پوزیشن،اسی کالج کی طالبہ ردا زینب دختر محمد نے 301نمبر لے کر دوسری،اسی کالج کی طالبہ نصرت فاطمہ دخترمحمد موسیٰ نے300نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کیا۔اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس پارٹ ون میں فوزیہ علی دخترمحمد علی وژن ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج گلگت کی طالبہ نے 315 نمبرلے کر پہلی،طیبہٰ دختر حسن علی گورنمنٹ ڈگری ڈگری کالج سکردو کی طالبہ نے 310دوسری جبکہ اسی کالج کی ہی طالبہ مومنہ دخترشمش الدین نے 301نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی،ایسوسی ڈگری آف کامر س پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں وژن ہائیر سکینڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور کی طالبہ نفیسہ دختر عباداللہ نے 760نمبر میں سے 559لے کر پہلی، اسی کالج کی طالبہ عتیقہ رحیم دخترمحمد رحیم خان نے 521نمبرلے کر دوسری اور اسی کالج کی طالبہ شمیم دختر شکوراللہ بیگ نے 484نمبر لے کر کامرس گروپ پاوٹ ون میں تیسری پوزیشن حاصل کیا۔ اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس پارٹ ٹو میں ریحانہ کلثوم دختر غلام رسول گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ نے 800میں سے 634نمبر لے کر پہلی، اسی کالج کی طالبہ فاطمہ بتول دختر غلام رسول نے 616نمبر لے کر دوسری جبکہ سحرش دختررازق شاہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن گاھکوچ غذر نے 595نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس پارٹ ٹو میں نورین دختر حیدر علی گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو نے 601نمبر لے کرپہلی،ماریہ دخترانور جہان گورنمنٹ بوائزہائی سکول جگلوٹ سئی گلگت نے 590نمبر لے کر دوسری او ر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ کی طالبہ مہریناز دختر اسلام شاہ نے 583نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کیاہے۔ایسوسی ایٹ ڈگری آف کامر س پارٹ ٹو میں انیسہ احمد دختراحمد علی خان وژن ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کی طالبہ نے 1500نمبر میں سے 1106نمبر لے کرپہلی،ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ کویتا دختر اختر کریم نے 1096نمبر لے کر دوسری اور وژن ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کی طالبہ فرزانہ میرزا دخترمرزا خان نے 1084نمبر کے ساتھ کامر س گروپ پارٹ ٹو میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر نے کہاکہ بروقت نتائج کے اعلان کرنے پر قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کنٹرولر امتحانات سمیت ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو پوزیشن لینے پر مبارک باد پیش کی۔