اہم ترین

دیامر بھاشہ ڈیم سائٹ پر  تباہ کُن سانحہ, 3 افراد جان بحق، 10 زخمی

چلاس/گلگت: دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیراتی کام کے دوران  دھماکہ خیز تعمیراتی مواد پھٹنے سے کم از کم تین افراد جان بحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک شدید زخمی کو گلگت جبکہ دو کو اسلام آباد ریفر کیا گیا ہے۔ سات معمولی زخمیوں کو چلاس ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق حادثہ  بارودی مواد حادثانہ طور پر  پھٹنے کے سبب پیش آیا۔

واپڈا کے چیر مین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی  نے جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جان بحق ہونے والوں کے خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ، شدید زخمیوں کو پانچ لاکھ اور معمولی زخمی ہونے والوں کو دو دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

حادثے میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت فی الحالی سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق متاثرین کا تعلق گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button