کالمز

کامیابی کا راستہ

ذہن سازی اور رہنمائی کی اہمیت اور افادیت

دنیا میں کسی بھی کام کو مکمل کرنے کے لیےوسائل کے ساتھ ساتھ خاص مہارت یا تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بغیر کوئی بھی کام وسائل اور وقت دونوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ یقیناً کیریئر کے آغاز میں ہر انسان کو وسائل کے ساتھ ساتھ مہارت اور تجربے کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر غیر حقیقی یا غیرمنتقی فیصلوں اور عجلت کی وجہ سےزندگی میں ناکامی اور بھاری نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے ذہن سازی اور تجربہ کار ماہرین کے زیر نگرانی یا ان کے مشاورت سے کام کرنے یعنی مینٹرنگ (Mentoring) کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے، تاکہ وقت کے ضیاع، ممکنہ نقصانات اور پریشانیوں سے بچا جا سکے۔ قارئین کرام آ ئیں، ان دونوں مفہہوم کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ذہن سازی :-

ذہن سازی کسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے خیالات اور علم کے تبادلے کا ایک طریقہ ہے، جس میں شرکاء کو بغیر کسی رکاوٹ کے سوچنے اور سمجھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ذہن سازی ایک گروہی سرگرمی ہے جہاں ہر شریک کار اپنے ذہن میں آنے والے خیالات کا آزادانہ اور تنقید کے بغیر اظہار کرتا ہے، اور باہمی افہام و تفہیم کے تحت فیصلہ سازی کےعمل میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کی جاتی ہے۔

یہ ایک ایسا عمل ہے، جو  کسی خاص موضوع یا چیلنج کے بارے میں مختلف امکانات اور نقطہ نظر کو تلاش کرتا ہے، تاکہ مختلف قسم کے خیالات اور تصورات ابھر سکیں۔

کسی ماہر کی مدد اور مشورے سے کام کرنا اور سیکھنا (Mentoring) :-

منٹر (Mentor) عام طور پر کسی مخصوص کام یا شعبے میں زیادہ مہارت اور زیادہ تجربہ رکھنے والا شخص دوسرے کم تجربے اور کم مہارت رکھنے والے شخص کی پیشہ ورانہ زندگی اور ترقی کی نگرانی، تربیت اور مدد فراہم کرتا ہے، متعلقہ مہارتوں اور علمی خلاء کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسے درست کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اور معلومات کے تبادلے، رہنمائی، حوصلہ افزائی، جذباتی مدد کے ساتھ ساتھ کیریئر کی تلاش، اہداف طے کرنے، رابطوں کو فروغ دینے اور وسائل کی نشاندہی اور اس کے صحیح استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

محترم قارئین ! ترقی یافتہ اور جدید دنیا میں کوئی بھی کام ان دو چیزوں کے بغیر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، جبکہ غیر ترقی یافتہ ممالک میں اس کا رجحان نسبتاً کم اور خصوصاً دیہاتی علاقوں میں سرے سے اس کا تصور بھی موجودنہیں۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ترقی یافتہ ممالک میں ترقی کی رفتار سست روی کا شکار ہے، اور اکثر غیر حقیقی اور غیر منتقی فیصلے نقصان کا سبب بنتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے غیر ترقی یافتہ ممالک ترقی کی دوڑ میں نہ صرف پیچھے رہ جاتے ہیں، بلکہ مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہو کر ذہنی انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ایک اچھا سرپرست نہ صرف معلومات کے ساتھ ساتھ  آپ کو بہتر فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرتا ہے، بلکہ متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے مابین تعلقات استوار کرنے اور نیٹ ورکنگ میں بھی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے ہم کمیونٹیز کے اندر رہنمائی اورسماجی ہمآہنگی کو فروغ دے سکتے ہیں اور پسماندہ گروہوں کو بااختیار بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انفرادی طور پر بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں، مثلاًمہارتوں اور علم کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ مینٹیز اعتماد حاصل کرتے ہیں اور اپنے نیٹ ورکس کو بڑھاتے ہیں، جو کیریئر کے مواقع کو بڑھا سکتے ہیں۔ رہنمائی حقیقی دنیا کے تجربات سے سیکھنے، غلطیوں کو کم کرنے اور پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے ایک معاون ماحول کو فروغ دیتی ہے۔رہنمائی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی میں سہولت فراہم کرتی ہے، قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہے، اور کسی شعبے یا تنظیم کے اندر تعلق کے احساس میں مدد فراہم کرتی ہے۔

آپ کوئی مکان تعمیر کرنا چاہتے ہیں یا کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، کہیں کوئی گھر یا زمین خریدنا چاہتے ہیں، یا اعلیٗ تعلیم حاصل کرنے کےلئے باہر جانا چاہتے ہیں، آپ کسی پیشے کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، یا اپنے بچے کو کسی اسکول، کالج، یونیورسٹی،  یا سبجیکٹ کے انتخاب میں مدد لینا چاہتے ہیں، کام کی جگہوں پر رہنمائی، یا ملازمین کو ان کی مہارتوں کو بڑھانا ہو، یا پھر کسی بھی طرح کا کوئی بھی نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ ایسے لوگوں سے صلح مشورہ کریں، جو متعلقہ شعبوں میں مہارت اور تجربہ رکھتے ہوں، اور مسلسل ان سے رابطے میں رہیں اور باہمی افہام و تفہیم کے تحت وسایل، فائدے اور نقصانات کا  پہلے سےجایزہ لیں، اور اچھی طرح تعین کریں، پہلے سے موجود صورتحال کا جائزہ لیں، وسائل کے ساتھ ساتھ صحیح وقت اور جگہے کا انتخاب کریں، تو نہ صرف آپ کا وقت اور وسائل بچ جا ئیں گے، بلکہ یقیناً کامیابی بھی آپ کے قدم چومے گی، اور آپ زندگی میں نا صرف کامیابی سے ہمکنار ہونگے، بلکہ زندگی بھر کے پچھتاوے اور نقصانات سے ممکنہ طور پر بچ جائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button