
امریکہ (پریس ریلیز) نیویارک میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنظیم سونی وطن گلگت بلتستان کے چیرمین نسیم گلگتی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مولانا قاضی نثار پر حملہ گلگت بلتستان کی ترقی اور امن پر حملہ ہے۔ اس گھناونے سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے امن اور بین المسالک ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ جوبھی اس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کرتا ہے وہ گلگت بلتستان کا دشمن ہے اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔