گلگت بلتستان

مسلیم لیگ نواز کا ہنزہ میں اجلاس، مسائل حل کرنے کے لیے علاقائی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

ہنزہ نگر ( معزشاہ ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر کے صدر جان عالم کی زیر صدارت ہنزہ نگر سیکرٹریٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت ہونے والا امجد ایوب کے اعزاز میں تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کی اور امجد ایوب کو پارٹی کی جانب سے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر امجد ایوب نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی وجوہات اور علاقے میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے اٹھائے  جانے والے اقدامات کارکنوں کے سامنے رکھتے ہوے کہا کہ ہنزہ ایک دنیا میں پرامن علاقہ جانا جاتا ہے جس کی روایات اور تہذیب کو دیکھ کر سیاحت اور دیگر اہم شعبوں سے متاثر ہو کر علاقے کی طرف رخ کرتے ہے ہمیں اس کو برقرار رکھنا ہوگا اور نئے دور کے ساتھ اور حالات کو سامنے رکھ کر انقلابی سیاست کرنی کی ضرورت ہے. انہوں نے  کہا کہ اس کے لئے ہم سب  کوساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے ہمیں پاکستان مسلم لیگ ن کو علاقے میں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور علاقے کی مشکلات کو ہمیں اولین ترجیح دینا ہوگا جو پچھلے کئی سالوں سےمحروم ہیں. اس سے قبل عوام ہنزہ کے ساتھ بہت ظلم کیاگیا ہے، اور پر امن عوام پر انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات  قائم کر کے انہیں پھسایا گیا ہے. حکمرانوں نے بے گناہ یوتھ کیساتھ زیادتیاں کی ہیں اور کھلے عام باپ بیٹے کو شہید کر دیا گیا. انھوں نے آنے والے وقت اور حالات کا سامنے کرنے اور عوام کو معاشی مسائل حکومتی سطح پر منصوبے قائم کرنے کے علاوہ اپنی مدد آپ پر زور دیا اس کے لئے مختلف ممالک میں ایسے لوگ موجود ہے جو علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے تیار ہے جس میں تعلیم، صحت، نوجوان نسل کی ترقی کھیلوں میں یوتھ کو آگے لانے پر کام کرینگے۔انھوں نے مزید کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن عروج پر رہی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے علاقائی سطح پر 50سے زائد افراد کا علاقائی پارلیمنٹ نما کمیٹی تشکیل دینے پر زور دیا جس میں مختلف لوگ شامل کرینگے جو علاقے کے مسائل پر بحث کرینگے اور اپنے مسائل خود حل کریں اور میرٹ پر ترقیاتی کام کروائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امجد ایوب نے کہا کہ  ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بلدیاتی الیکشن ہونا چاہیے اور یونین سطح سے لیکرڈسٹرکٹ تک تعلیم یافتہ لوگ آگے آئے اور عوام کی مسائل ابتدائی سطح پر حل ہوسکے۔علاقے میں کوہ پیمائی عروج پر ہے ایک ٹرینگ سکول ثمینہ بیگ کے نام سے کھولا جائے KIUخواتین کیمپس ہنزہ میں لایا جائے تاکہ گھر کے دروازے پر تعلیم ملے۔

اس موقع پر جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر نے کہاہم امجد ایوب جیسے قابل شخصیات کو مسلم لیگ میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ایسے لوگ مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنا علاقے کے لئے اعزاز کی بات ہے، اور ایسے افراد ہی ملکی سطح پر عوام کے لئے خدمات سراانجام دیتے ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ ہنزہ نگر کو االگ اضلاع بنانے اور ہنزہ کے لئے اضافی سیٹ لانے کے لئے کوشش کرینگے۔جو کہ ایک عوام کا دیرینہ مسلہ ہیں۔

پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نے کہا کہ اایسا بھی وقت تھا جب اپوزیشن کے لئے لوگ نہیں ملتے تھے. آج ہمیں خوشی ہیں کہ ایک سے ایک قابل شخصیات پارٹی میں شامل ہوتے ہیں انھوں نے میڈیا کے کردار کو سہراتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں اپوزیشن کے کردار اور عوامی مسائل کو آگے لانے میں میڈیا نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے گورنر کو تبدیل کرکے مسلم لیگ ن کی قیادت کو سونپ دے تاکہ آئندہ آنے والے وقت میں عوام کی خدمت کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں شمولیت کے لیے دروازے کاا ستعمال کرے ناکہ کھڑکی کا راستہ.

وفاق اور صوبائی قیادت جس کو ٹکٹ دے آئندہ انتخابات میں ان کو ووٹ دیا جائے گا۔اور پارٹی کارکن ان پر اعتماد کریں گے۔اس موقع پر شاہ گل دینار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ، ریحان شاہ،عرفان اللہ بیگ اور دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button