گلگت بلتستان

سروسز ٹریبیونل میں تعیںاتی کیخلاف وکلاء تنظمیوں کا احتجاج، چیف کورٹ میں رٹ دائر

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے) سروس ٹربیونل گلگت بلتستان میں چیرمین حفیظ الرحمن اور ممبر فدا حسین کی تعیناتی کے خلاف وکلا تنظیوں نے چیف کورٹ میں رٹ دایر کردی منگل کے روز سپریم اپلیٹ کورٹ بار اور ہاہی کورٹ بار گلگت بلتستان کی جانب سے سروس ٹربیونل میں تقرریوں کو خلاف قانون قرار دیتے ھوے اس فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں رٹ دایر کی گئی گورنر ،وزیر اعلی ،چیف سکریٹری ،سکریٹری قانون ،حفیظ الرحمن اور فدا حسین کو فریق بنایا گیا ھے معزز عدالت نے ان سب کو نوٹسیز جاری کردیے ہیں.

وکلا تنظیموں کی کال پر منگل کے روز عدالتوں کا وکلا نے بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوے. ملازمین کے ملازمتوں سے متعلق مقدمات کے فیصلوں کے قائم کیے جانے والا سروس ٹربیونل کے اپنے چیرمین اور ایک ممبر کی ملازمت پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے.

وکلا کے مطابق ان پوسٹوں پر صرف وکلا اور ججوں کو تعینات کیا جاسکتا ہے، کسی ریٹائرڈ بیوروکریٹ کی مقرر نہیں کیا جاسکتا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button