گلگت بلتستان

جسم پر زخموں کے نشان نہیں ہیں، زلزلے کے دوران دل کا دوہ پڑنے سے جان بحق ہونے والی خاتون کو معاوضہ نہ مل سکا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گزشتہ دنوں آنے والی خوفناک زلزلے کی وجہ سے دل کی دورہ پڑنے سے جان بحق ہونے والی یاسین کے مصافاتی گاوں اٹکش کی رہائشی بیس سالہ خاتون خانہ کے ورثاکو حکومت کے جانب سے ملنے امدادی پیکج سے محروم ۔غذر انتظامیہ نے زلزلے کی دہشت کے باعث ہارٹ اٹیک اکرموقع پرہی جان بحق ہونے والی بیس سالہ شادی شدہ لڑکی کی امدادی فہرست میں شامل کرنے سے اس لیے انکار کیاکہ مرحومہ کے جسم پر کوئی چوٹ وغیرہ کے نشان نہیں ہے ہارٹ اٹیک زلزلے کے باعث نہیں آیاہے جبکہ حقیت یہ ہے کہ خاتوں خانہ اپنے خاوندکے ہمراہ اپنے گھرکے صحن موجود تھی تواچانک زلزلے کے جھٹکے شروعہوگئے اس دوران ان کے گھرسے چند قدموں کے فاصلے پر موجود پہاڑکا ایک بہت بڑا حصہ سرک گیا اور ان کے گھرکے ساتھ لگے ہمسائے کے رہائشی مکان کا ایک حصہ زمین بوس ہوا۔

زلزلہ ،پہاڑگرنے اور ہمسائے کے مکان گرنے کی ہیبتناک آواز کی گونج کے باعث خاتون خانہ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ جان بحق ہوگئی ۔خاتون خانہ کی مرنے کی بنیادی وجہ زلزلہ ثابت ہونے کے باوجود جان بحق ہونے والی خاتوں کے ورثا کو امدای پیکج سے محرم رکھنا ناانصافی ہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امداد سے محرم رہنے والی خاتون کے لواحقین حکومتی امددی پیکج میں شامل کرکے متاثرہ خاندان کی داد راسی کرے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button