سیاست

نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کے باوجو دپشاور میں ٹارگٹ کلنگ حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہیں ، علامہ عارف واحدی

گلگت ( ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب آپریشن کے باوجود پشاور میں ٹارگ کلنگ کے واقعات حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہیں اور قاتلوں کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پشاور میں سید امداد علی جعفری کی ٹارگٹ کلنگ پراپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روز بروز بڑ ھ رہے ہیں۔ دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیاں کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن پولیس و دیگر ادارے سب اچھا کا راگ الاپتے نظر آتے ہیں ۔ عوام کے جان و مال کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے مگراس ذمہ داری کو نہیں نبھایا جارہا۔ قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی پشاور میں سید امداد علی جعفری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہعوام عدم تحفظ کا شکارہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں،حکومتی اداروں کو چاہیے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ٹھوس اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کریں۔قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان نے شہید سید امدادعلی جعفری کے لئے دعائے مغفرت اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ذمہ دار قانون نافذکرنے والے ادارے شہید کے قاتلوں کا سراغ لگاکر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button