گلگت بلتستان

ہنزہ کو ایک میگاواٹ تھرمل جنریٹر فراہم کرکے صوبائی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ حکومت صوبے سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ سینئر وزیر حاجی اکبر تابان

گلگت( پ ر) سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ ہنزہ کو فوری طور پر بجلی دینے کیلئے ایک میگاواٹ تھرمل جنریٹر فراہم کرکے صوبائی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں صوبے سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ حکومت کو بجلی کی کمی کا احساس ہے اس لئے تو ہائیڈروپاور کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارگاہ کین پر60فیصد کام مکمل کردیا گیا اور ٹیسٹ ٹرانسمیشن جاری ہیں جس کو جلد نظام میں باقاعدہ شامل کیا جائیگا اور عوام کو بجلی ملے گی۔ حاجی اکبر تابان نے کہا کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کا ویژن ہے کہ ہیٹنگ کولنگ سمیت توانائی کیلئے بجلی کا استعمال ہو کیونکہ گلگت بلتستان کو اللہ نے وسیع زرائع سے نوازا ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت مخلصی کے ساتھ ترقی کے ایجنڈے کولیکر آگے بڑھ رہی ہے۔ مشکلات کا خندہ پیشانی کے ساتھ سامنا کرتے ہوئے ہر قدم عوام کا فائدہ سامنے رکھتے ہوئے اٹھاتی ہے۔ سینئروزیر حاجی اکبر تابان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجودہ بجلی کے وسیع وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام کو ٹھیک ہونے میں وقت ضرور لگے گا مگر کامیابی ہر صورت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارگاہ کین پر گزشتہ حکومت نے کام نہیں کیا اور منصوبے کو سرد خانے میں ڈالاگیا مگر موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا جس کے نتائج عوام کے ملنے شروع ہوگئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button