گلگت بلتستان

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں 65 سیاح اور مریض ہنزہ سے گلگت منتقل

ہنزہ/گلگت (اکرام نجمی اور فرمان کریم )پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر کے زریعے ہنزہ میں پھنسے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور مریضوں کودو پروازوں کے زریعے ہنزہ سے گلگت منتقل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  جمعرات کے روز  پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے ہنزہ میں پھنسے ہوئے   65 ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو بحفاظت گلگت پہنچا دیا گیا۔ پہلی پرواز میں 10 غیر ملکی سیاح اور 8مریضوں کو منزل تک پہنچادیا ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ان سیاحوں کو سی ون 30کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گائے گا۔ جبکہ چلاس میں پھنسے ہوئے 21طالب علموں کو بھی پیٹن کوہستان بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچا دیا گیا ہے

ضلع ہنزہ میں اب بھی کافی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاہ پھنسے ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید پروازوں کی درخواست کی گئی ہےتاکہ باقی ماندہ پھسے سیاحوں کو ہنزہ سے گلگت منتقل کیا جاسکے ۔

حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بند ہے اور ہنزہ کا زمینی راستہ ملک سے کٹا ہوا ہے جس کی وجہ سے خوراک پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوتا جارہا ہے ۔

ہنزہ سے گلگت تک شاہراہ قراقرم پر کام جاری ہے البتہ زرائع کا کہنا ہے کہ کام کی رفتا سست ہے اور گلگت تا ہنزہ شاہراہ قراقرم کو کھولنے میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

دوسرے جانب ہنزہ سے بالائی ہنزہ گوجال کا زمینی راستہ بھی منقطع ہے اور اطلاعات کے مطابق شمشال اور چپورشن میں بھاری برفباری کی وجہ سے لوگوں کا شدید مشکلات کا سامنا ہے مقامی لوگوں کے مطابق ابھی تک کسی حکومتی نمائندے کا علاقے کا دورہ نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button