عوامی مسائل

یاسین سے گوپس تک جانے والی سڑک کھنڈرات میں تبدیل

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث یاسین تا گوپس مرکزی شاہراہ کنڈرات میں تبدل ہوگئی ہے ۔گوپس آر سی سی پل سے لیکر سلطان آباد کے آخرتک روڑ باقابل استعمال ہوچکا ہے ۔روڑ ہرقدم پر ٹوٹ پوٹ کا شکار ہے ۔روڑ کی خستہ حالی کے باعث مسافرذہنی اذیت کا شکارہوگئے ہیں ۔

یاسین کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام زی اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوپس آرسی سی پل تا سلطان آباد تک مین روڑ کو مرامت کرکے عوام یاسین کو بہترسفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ روڑ کی خستہ حالی کے باعث گلگت تا یاسین سروس کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز نے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کررہے ہیں اور ڈومیسٹک سیاح یاسین آنے سے کتراتے ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button