عوامی مسائل

ضلع غذرمیں محکمہ برقیات کے ملازمین چائے والے، جنرل سٹور چلانے والے اور ٹیکسی چلانے والےبن گئے

غذر(فیروز خان سے) غذر میں محکمہ برقیات کے ملازم بے لگام ہو گئے، ڈیوٹی سے زیادہ زاتی کاموں پر توجہ دینے لگے، نااہل اور غیر تربیت یافتہ ملازمین کی وجہ سے غذر بھر بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق غذر میں محکمہ برقیات سینکڑوں ملازمین نے ڈیوٹی کی بجائے زاتی کاروبارکو ترجیح دینا شروع کردیا۔ ڈیوٹی کے اوقات کار میں چھوٹے ملازمین زاتی کام میں مصروف نظر آنے لگے۔محکمہ برقیات کے مختلف مقامات پر قائم شکایاتی دفاتر ملازمین سے خالی ہونے لگی۔ سائلین شکایت لے کر برقیات کے ملازمین دکانوں کا رخ کرنے لگے۔غذر میں ٹیکسی چلانے والا ہو یا جنرل سٹور چلانے ولا، تندور چلانے والا ہو یا آٹے کا ڈیلر بجلی کا سامان بیجنے ولا ہو یا ہوٹل چلانے والا سارے کے سارے محکمہ برقیات کے ملازم نظرآئیں گے۔بجلی کی قلت کا یہ عالم ہے کہ گاوں گاوں میں مقامی لوگوں محکمہ برقیات کے اوپر مزاحیہ ڈرامے بنانا شروع کر دئیے، عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر تربیت یافتہ اور زاتی کاروبار میں مصروف ملازمین کو ملازمت سے برطرف کرکے محنتی اور ایماندار افراد کو بھرتی کیا جائے تاکہ علاقے میں بجلی بحران پر قابوپایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button