جرائم

چترال میں 3080 گرام چرس اور 28 لیٹر دیسی شراب تلف

چترال(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایگزیکٹیومجسٹریٹ چترال رخسانہ جبین کی زیر نگرانی 3080گرام چرس اور28لیٹردیسی شراب تلف کئے گئے ۔ مذکورہ منشیات تھانہ آیون،بمبوریت اورکوغذی کے احاطے میں پکڑے گئے تھے ، جو کہ عدالتی کاروائی مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز جلائے گئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال رخسانہ جبین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ معاشرے سے منشیات کا ناسور ختم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے ۔ اور مقامی پولیس کا کردار اس حوالے سے باعث تحسین ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں مستقل بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومتی ادارے منشیات سمگلنگ اور اس کے استعمال پر اُس وقت کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ جب کمیو نٹی اس کے قلع قمع اور خاتمے کیلئے حکومتی اداروں کی مدد کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button