ثقافتخواتین کی خبریں

سا لا نہ تر قیا تی بجٹ میں زیا دہ تر گلگت بلتستان کے ثقافت کی تر قی کیلئے فنڈ مختص کی ہے۔ شرین اختر پار لیما نی سیکر یٹری برا ئے تعلیم

گلگت ( پ ر) پار لیما نی سیکر یٹری برا ئے تعلیم شرین اختر نے کہا ہے کہ میں نےاپنے سا لا نہ تر قیا تی بجٹ میں زیا دہ تر گلگت بلتستان کے ثقافت کی تر قی کیلئے فنڈ مختص کی ہے۔ روڈ اور بلڈنگ بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر اعظم پا کستان بہت کا م کررہے ہیں ، ان کا ویژن ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں زیا دہ سے زیا دہ کام کیا جا ئے ، اور لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کی جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ مقامی قالین بافی اور اونی دھا گہ سازی کیلئے فنڈ مختص کی جا رہی ہے تاکہ ہماری ثقافت اور رویات زندہ رہے اور نئی نسل اپنی ثقافت سے آشنا رہے ۔ گلگت بلتستان کی خوا تین اپنی روایا ت اور ثقافت سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہے ، میں چا ہتی ہو ں کہ خو اتین پھر سے ثقافت کے ساتھ اپنا نا تا جوڑے۔ سلا ئی کڑائی کے ساتھ ساتھ اگر خواتین روایتی کا موں پر بھی توجہ دیں تو ان کی آمد نی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ میری کوشش ہے کہ ثقافت کو زندہ رکھوں اور اسے صنعت کا درجہ دلا ؤں۔ علم حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ اگر ہنر بھی سیکھا جا ئے تو معاشر ے کو تر قی کر نے سے کو ئی نہیں روک سکتا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button