تعلیم

شہر بانو جیسی طالبہ پر پورے گلگت بلتستان کو فخر ہے. چیئرمین واراکین بولڈ

سکردو ( پ ر) باڈی آف لٹریسی ڈؤیلپمنٹ( بولڈ) کے چیئرمین اور اراکین نے پری بورڈ ایگزامنیشن کے ٹاپر اور پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے ہونہار طالبہ شہر بانو دختر وزیر مرزا علی مہدی آبادی کو فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحانات میں 1050میں سے 1014 نمبر 96.5% حاصل کرکے پورے گلگت بلتستان میں ٹاپ کرنے پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی لائق طالبعلم یقینا پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں. انہوں نے والدین و اساتذہ کیساتھ طالبہ کی ذہانت و مسلسل محنت کو نمایاں ترین کامیابی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے آئی ایس او کے ادارے بولڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے پری بورڈ امتحانات میں ٹاپ کیا تھا, تب ہی ہمیں اندازہ تھا کہ انکی خداداد صلاحتیں پورے علاقے کیلئے باعث فخر بنے گا. اور ایسا ہی ہوا آج شہر بانو نے ہم سب کے سروں کو فخر سے بلند کردیا. یاد رہے کہ طالبہ شہر بانو نے جماعت نہم اور دھم دونوں جماعتوں کے پری بورڈ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے انعام میں لیپ ٹاپ حاصل کیا تھا, اور حالیہ میٹرک کے امتحانات میں ہورے علاقے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر لی ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button