تعلیم

نہم جماعت میں شگر سطح پر بہترین نمبرات لینے والی طالبہ فضا بتول اور دو اساتذہ کو ایوارڈز سے نوازا گیا

شگر(عابدشگری)ایس ایس سی پارٹ ون میں شگر سے اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ فضہ بتول کو بیسٹ سٹودنٹ اور اقبال پبلک سکول شگر کے اساتذہ محمد نسیم ادا اور حبیب اللہ کو بیسٹ ٹیچر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں یہ ایوارڈ اقبال سکینڈری سکول شگر میں یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر حاجی محمد ابراہیم کے ہاتھوں دیا گیا۔ طالبہ فضہ بتول نے ایس ایس سی پارٹ ون میں شگر کے سکولوں میں سے سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کیا تھا جبکہ محمد نسیم ادا اور حبیب اللہ کے مضامین میں تمام طلباء نے نوے فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے تھے جس پر انہیں بیسٹ ٹیچر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button