عوامی مسائلمعیشت

ضلع غذر میں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال، دکاندار اور سبزی فروش عوام کو لوٹنے لگے

غذر(فیروز خان) غذر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت،دکانداروں کو کھلی چھوٹ۔غذر پرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود مکمل طور پر ختم ۔پرائس کنٹرول کمیٹی کا فراہم کردہ پرائس لسٹ ہوا میں اڑ گئے دکاندار اور سبزی فروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سونے لگی۔ من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کی چاندی ہو گئی، عوام لٹنے پر مجبور جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

میڈیا کی ٹیم نے مختلف دکانوں کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ کسی ایک دکان میں پرائس لسٹ موجود نہیں ۔پرائس لسٹ مانگنے پر دکانداروں نے ہوا میں اڑ جانے کا انکشاف کر دیا ۔جبکہ بعض دکاندروں نے خستہ حال پرائس لسٹ کو جیبوں سے نکال کر میڈیا کے سامنے رکھ دیا۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے دکاندروں کو عوام کو لوٹنے کے لئے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے گاہکوچ شہر کے کسی ایک بھی دکان میں پرائس لسٹ آویزاں کیا ہوا نظر نہیں آرہا ضلعی انتظامیہ نے اگرچہ پرائس لسٹ تو جاری کر دی ہے لیکن اس پر عمل درآمد کروانے میں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے ایسے لگ رہا ہے کہ انتظامیہ کو اپنی رٹ قائم کرنے میں کو ئی دلچسپی ہی نہیں ہے انتظامیہ کی اس پر ااسرار خاموشی سے جہاں عوام لٹنے پر مجبور ہیں وہاں انظامیہ کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن کے رہ گئی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم پرائس کنٹرول کمیٹی کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق سامان بیچنے کے پابند نہیں ہیں من مانے ریٹ وصول کرنے والے دکانداروں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ان کی چاندی ہو گئی ہے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button