عوامی مسائل

سیکیورٹی کے نام پر ٹرانسپورٹرز سے ہزاروں روپے بھتہ لیاجارہا ہے، کانوائے سسٹم ختم کیا جائے، کوسٹر یونین کا مطالبہ

چلاس (اسداللہ سے ) کوسٹر ٹرانسپورٹ یونین دیامر ، داسو کوہستان اور پٹن کوہستان کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ کانوائے سسٹم کو ختم کیا جائے۔ سیکورٹی کے نام پر ہر ماہ ہزاروں روپے لیا جارہا ہے جو زیادتی ہے، جگہ جگہ بسوں اور کوسٹروں کو کھڑی کرکے مسافروں کو پریشان کیا جارہا ہے۔تھلیچی میں قائم غیر قانونی ٹول پلازہ فوری ہٹایا جائے ۔ ان مطالبات اور خیالات کا اظہار بابوسر کے مقام پر ضلع پٹن ، ضلع داسو کوہستان اور ضلع دیامر کوسٹر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس میں کوسڑ ٹرانسپورٹ  ایسوسی ایشن دیامر کے صدر حاجی جاوید ، جنرل سیکرٹری جاوید عباسی ،  سینئر نائب صدر غلام اللہ ، نائب صدر محمد صوبیدار ، فنانس سیکرٹری ظہیر اللہ ، سیکرٹری اطلاعات فرید اللہ کے علاوہ ضلع پٹن کوہستان سے حاجی کڑوک محفوظ الحق ، رحیم داد عبدالمجید ، محمد مصطفی اور طاہر میاں جبکہ  ضلع داسو کوہستان سے حاجی گلزار ، گل نواز ، جمعہ دین ، سعید الرحمن  ، الم شیر اور رحمت نبی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر دیامر کوسٹر ٹرانسپورٹ یونین حاجی جاوید نے کہا کہ بھاشا اور چیکئی پولیس چیک پوسٹوں پر کئی کئی گھنٹے گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو خوار اور ذلیل کیا جاتا ہے ۔ سیکورٹی کے نام پر ماہانہ ٹرانسپورٹرز سے بھتہ لیا جاتا ہے ۔ حالانکہ شاہراہ قراقرم سیکورٹی فورس بہترین انداز میں سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے ۔ ایسے میں سیکورٹی کے نام پر بھتہ لینا زیادتی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہ آئندہ تینوں اضلاع کے ٹرانسپورٹرز متفقہ طور پر تمام مسائل اتحاد و اتحاد سے حل کرینگے۔

قبل ازیں دیامر کوسٹرز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ضلع داسو اور ضلع پٹن کوہستان کے یونین کے عہدیداروں کے درمیان صلح بھی کراد، جو طویل عرصے سے ایک دوسرے کے سخت مخالف تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button