صحت

ڈاکٹر رُتھ فاو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شیخ موسی کریمی

ہنزہ(ذوالفقار بیگ )ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحومہ نے جذام کی بیماری سے متاثرہ افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کیا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ موسیٰ کریمی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ87سالہ ڈاکڑ فاؤ کاتعلق جرمنی سے تھا ملک کے مختلف شہروں کی طرح گلگت بلتستان بالخصوص ہنزہ و نگر میں جذام کے سینٹرز قائم کئے ۔ ڈاکڑ روتھ فاؤ نے 57سال انسانیت کی خدمت کی ۔ان کی موت سے ہر پاکستانی کو دوکھ ہوا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ جذام کی بیماری میں اپنے ہی چھوڈ جاتے تھے لیکن یہ میسحا خاتون نے ان جذام کے بیمار مریضوں کی خدمت میں پوری زندگی وقف کردی ۔ پاکستانی قوم کو اس عظیم عورت پر فخر ہے ۔ جرمن جیسی جدید ملک چھوڈ کر پاکستان میں کوڑہ کا مرض کے خاتمے کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی جرمن ڈاکٹر روٹھ فاؤ کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ 60کی دہائی میں جذام کے مرض کے خاتمے کیلئے سب کچھ چھوڈ کر جرمنی سے پاکستان آئی اور اپنی ساری زندگی پاکستان میں انسانیت کی خدمت میں گزاری۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں انہیں ستارہ قائداعظم ، ہلال امتیاز اور ہلال پاکستان سمیت لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔یہ سب کی حق دار تھی ۔ شیخ موسیٰ کریمی نے مزید کہاکہ ایسے مسیحوں کو قوم ہمیشہ اچھی الفاظ میں یاد رکھیں گی ۔ان کی خدمات کوئی معمولی خدمات نہیں ہے ۔ اس باہمت خاتون نے مرض جذام کے خلاف ایک پوری جنگ لڑی ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔یہ خاتون پاکستانی قوم کیلئے ہمیشہ آئیڈیل رہے گی ۔ اللہ تعالی ان کو انسانیت کے خدمت کے ناطے دائمی سکون نصیب کرے ۔آمین ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button