تعلیم

صوبائی حکومت گانچھے کی تعلیمی ضروریات کو نظر انداز کر رہی ہے: ابراہیم ثنائی، سلطان علی

گانچھے ( محمد علی عالم) سابق مشیر تعمیرات عامہ و سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان حاجی ابراہیم ثنا ئی و سلطان علی خان رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اور میجر (ر) محمد امین ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) بلتستان نے کہا ہے کہ ڈگری کالج خپلو میں لیکچرز کی کمی کو پو را کیا جا ئے ۔صوبائی حکومت سمیت محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان گا نچھے میں تعلیمی پاسمندگی کوسراسر نظر کر رہے ہیں ۔ پورے گانچھے میں ایک ڈگری کالج ہے اس میں بھی ابھی تک کلاسز چلانے کے لئے سٹاف فراہم نہیں کیا ہے ۔ کالج انتظامیہ اپنے مد د آپ کے تحت کالج کی مسائل حل کر رہے ہیں مگر صوبائی حکومت نے مکمل نظر کر رکھا ہے۔ نیز دور دراز سے آ نے والے کے لئے طلباء کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام فوراًکیا جا ئے کیونکہ ضلع گا نچھے میں ڈگری کالج خپلو کے علاوہ آٹھ ہائیر سکینڈری سکولز بھی قائم ہو چکے ہیں اور ان کالجز کے لئے گلگت بلتستان کی حکومت نے پہلے ہی کئی بسیں خرید چکے ہیں ۔لیکن ان بسوں کی تقسیم کا طریقہ کا ر نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ مجرمانہ طور پر اس ضلعے کی موسمی حالات وجغرافیا ئی مشکلات اور طلباء کی معاشی کمزوری کو نظر انداز کر کے ضرورت طلباء کی بجا ئے متعلقہ حکام اپنے من پسند جگہوں پر تقسیم کر رہے ہیں ۔لہذا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری ایجوکیشن اس کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے ڈگری کالج خپلو کے لئے ضرورت کے مطابق بسیں فراہم کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button