گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں اسکاوٹنگ کا عالمی دن منایا گیا، ضلعی انتظامیہ کی بےرخی

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) دنیا بھر کی طرح ہنزہ نگر میں بھی سکاوٹس کے عالمی دن کے حوالے سے جوش و خروش کے ساتھ گزشتہ روز ہنزہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ انٹر نیشنل بوائے سکاوٹس دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ سکاوٹس کمشنر ہنزہ راجہ آیوب خان نے کہا کہ سکاوٹس ایک قومی تحریک ہے جو نسل ذات پات سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کرتی ہے۔ اج کا دن منانے کامقصد دنیا کو د کھاناہے کہ سکاوٹس کے بانی لاڈ بیلن پاول جس نے پورے دنیا میں تمام انسانوں کے اتحاد سے انسانیت کے خدمت کے لئے سکاوٹس تحریک کی بنیاد رکھی تھی اور عالم دنیا کو خدمت کا پیغام کو پہنچانا ہے۔گلگت بلتستان سے آئے ہوئے تمام سکاوٹس کو ہم دل اتہاہ گہرایوں سے خوش آمدید کہتے ہے جو دور افتادہ علاقوں سے اس دن کو منانے پہنچے ہے۔ ڈسٹرکٹ سکاوٹس کمشنر راجہ آیوب خان نے کہا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر نے بانی سکاوٹ کے دن منانے کے لئے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جن میں برقیات ہو یا دیگر ضلعی انتظامیہ۔ بوائے سکاوٹس ایک تحریک کا نام ہے جو کہ مذہب اور رنگ نسل سے پاک ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس انتظامیہ نے ہمارے اس عالمی دن کے موقع پر شدید مایوس کیا۔
اس تقریب میں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے سکاوٹس تھے۔ قومی تہواروں کے موقع پر یا حکومت پاکستان کی طرف سے رکھی جانی والی کسی بھی تقریب میں سکاوٹس کے رضاکار ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے افسر ان نے ہمیں تنہا چھوڑ کر ہمیں یہ احساس دلایا کہ بوائے سکاوٹس تحریک کا انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پر راجہ آیوب ڈسٹرکٹ سکاوٹس کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جس طرح ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ سکاوٹس کا ساتھ نہیں دیا اسی طرح ہنزہ کے دو کالجز بوائز اور گزلز کے پرنسپلزصاحبان نے بھی ضلعی انتظامیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس انٹرنیشنل مہم کو منانے کے لئے ساتھ دینے سے انکار کردیا اور کالج ہال میں اس انٹرنیشنل مہم کے تقریب کو منانے کی اجازت نہیں دی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سکاوٹس کمشنر نے کہا کہ ہم ان اساتذہ ، والدین ، ذرائع ابلاغ اور سکول انتظامیہ کا جنہوں نے اس انٹرنیشنل دن کو منانے کے لئے موقع دیا اس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔اس دن کے مناسبت سے آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے چیرمین محمدعظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکاوٹس کا مطلب اپنی زندگی میں کسی بھی ایسا اچھاکام کرنا ہے جو کہ والی نسلو ں کے لئے ایک بہترین نمونہ ہو ۔انجینئر امان ا للہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے اس عظیم بانی کو جس نے پورے دنیا میں سکاوٹنگ کے لئے ایک قانون دیا اور دنیا بھر کے انسانوں کو اپس میں مل جل کر رہنے کا سبق دیا۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button