گلگت ( پ۔ر) غذرگریجویٹس الائنس کی جانب سے غذر میں تعلیمی اسناد نذرآتش کرنے کے بعد گلگت بلتستان گریجویٹ الائنس نے تمام اضلاع میں اپنی ڈگریاں جلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔میں اس حوالے سے مذکورہ تنظیم کے صدر نے موقف ظاہر کیا ہے کہ گریجویٹس کو جوانوں کے لیے روز گار کے دروازے بند ہیں جبک چور در وازوں سے اپنے من پسند اور چھتے افراد کو ملازمت دے جارہی ہے۔جو کہ پڑھا لکھا طبقہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈگری ملازمت کے کام نہ آئے تو اس کو جلانا ہی بہتر ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ گریجویٹس کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔اس حوالے سے تمام گریجویٹس سے رابطہ کیا گیا ہے اور سب نے تعارن کا یقین دلایا ہے۔