تعلیم

کیڈٹ کالج سکردو کی نوویں پاسنگ آوٹ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی

سکردو(رضا قصیر) کیڈٹ کالج سکردو میں کیڈٹس کی 9ویں پاسنگ اوٹ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی تقریب میں اعلیٰ حکام کے علاوہ والدین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہان خصوصی لفینٹ جنرل جاویدقمر باجواہ تھے رنگاہ رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ سکردو کی کیڈٹ کالج نے اپنے معیار کی وجہ سے پورے پاکستان میں پہچان حاصل کر لی ہے کیڈٹ کالج سکردو کا شمار پاکستان کی بہترین کالجز میں ہوتا ہے علم کے زریعے جہالت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ہمیں علم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کے لیے آگے آنا ہو گا ،اس موقعے پر پرنسپل کیڈٹ کالج نے کہا کہ کیڈٹ کالج سکردو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں میں یہاں سے فارغ ہونے والے کیڈٹس ملک وقوم کا نام روشن کریں گے ۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی لیفٹنٹ جنرل جاوید قمر باجواہ نے گزشتہ سال پورے کالج میں بہترین کارگردگی دیکھانے والے طلباء میں شیلڈ اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button