گلگت بلتستان

گلگت، صوبائی محکمہ اطلاعات کیجانب سے صحافیوں کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

aaaa

گلگت( پ ر) صوبائی محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے مقامی صحافیوں کی ٹریننگ کے لیئے منعقد کرائے جانے والے میڈیا ورکشاپ میں گلگت بلتستان کے مقامی صحافیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور صحافتی ضابطہ اخلاق ، سوشل میڈیا فار ورکنگ جرنلسٹس، بریکنگ نیوز، سیٹیزن جرنلزم اور تحقیقاتی رپورٹنگ کے بارے میں سیر حاصل معلومات حاصل کیں اس ورکشاپ میں شرکت کے لیئے ضلع غذر، استور اور ہنزہ نگر سے صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا اور گلگت کے مقامی صحافیوں نے پریس کلب گلگت کے صدر خورشید احمد کی سربراہی میں شرکت کی۔ اسلام آباد سے آئے ہوئے میڈیا ٹرینر علی عمران نے پہلے سیشن میں نیوز رائٹینگ اور خبر کے بنیادی اجزاء کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا اور مقامی اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں کوخبر کے انداز اور بیان کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں بتایا۔ علی عمران نے شرکا سے بات کرتے ہوئے مقامی اخباری کارکنان کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کی صحافی برادری مشکل حالات میں بھی معیاری رپورٹنگ کر رہی ہے اور ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

ccc

ورکشاپ کی دوسری ٹرینر معروف براڈکاسٹر قراۃالعین حیدر نے تحقیقاتی رپورٹنگ کے اسلوب اور رپورٹس کی تشکیل اور تدوین کے مراحل کے بارے میں شرکا سے گفتگو کی اور اس میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک عام خبر کے مقابلے میں تحقیقاتی رپورٹنگ میں کس طرح سے کسی بھی واقعہ کی تہہ میں جاکر خبر کی تفصیلات کا حصول انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ ورکشاپ میں مقامی خواتین صحافی بھی موجود تھیں جنہوں نے ٹرینرز سے صحافتی امور کی انجام دہی کے دوران پیش آنے والے مسائل اور انکے تدارک کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ سینئر صحافی جواد بلوچ جو اس ٹریننگ سیشن میں شرکت کے لیئے اسلام آباد سے آئے تھے انہوں نے صحافتی ضابطہ اخلاق اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ اور اخلاقی زمہ داریوں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا اور انہوں نے ملک بھرمیں اس کے نفاذ اور صحافتی اداروں کی جانب سے اسکی پاسداری کے بارے میں گفتگو کی۔ گلگت پریس کلب کے صدر خورشید احمد نے محکمہ اطلاعات کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیشنز کا ہونا بہت ہی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ صوبائی محکمہ اطلاعات آئندہ بھی مقامی صحافیوں کے لیئے تربیتی سیشنز کا انعقاد کرتا رہے گا۔

استور پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سبخان سہیل نے کہا کہ گلگت کے علاوہ دیگر علاقوں کے صحافیوں کو اس طرح کی ٹریننگز میں مدعو کرنے سے آپس کی دوریاں ختم ہونگی او ر ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع بھی ملتا رہے گا۔ غذر پریس کلب کے سینئر نائب صدر راجہ عادل غیاث نے بھی تقریب کے آخر میں خطاب کیا اور محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس ورکشاپ کا انعقاد کر کے تمام صحافتی برادری کو مل بیٹھنے اور نئی چیزیں سیکھنے کا موقع دیا گیا جو کہ انتہائی خوش آئند امر ہے۔

bbbb

محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا حکومت کا دست و بازو ہے اور اس کی ترقی سے معاشرے مضبوط ہوتے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ تمام مقامی صحافیوں کو ٹریننگ اور ملک کے دیگر علاقوں کے دورے کرائے جائیں اور انکی ترقی کے لیئے دن رات کوشش کی جائے۔ اس ورکشاپ کے بعد اگلے مرحلے میں مقامی صحافیوں کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر دورے کرائے جارہے ہیں ۔ ٹریننگ کے اختتام پر صدر پریس کلب گلگت خورشید احمد اور اسلام آباد سے آئے ہوئے ٹرینرز نے تمام شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button