کھیل

گلگت بلتستان حکومت نے شندور میلے کا بائیکاٹ کردیا 

گلگت (اے آر بخاری) صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 20 جون سے دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں شروع ہونے والے تین روزہ میلے میں برابری کی سطع پر نمایندگی نہ ملنے پر گلگت بلتستان حکومت نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پڑوسی صوبے کو ایک مراسلہ کے ذریعہ گلگت بلتستان حکومت نے پولو فیسٹول میں مساوی نمایندگی دینے کا مطالبہ کیا تھا جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔سعدیہ دانش نے کہا کہ شندور میں انتظامی امور برابری کے بنیاد پر تقسیم ہونے چاہیے۔  میلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی جگہ گلگت میں پولو فیسٹول کا انقاد کیا جاے گا

صوبائی وزیر کھیل و سیاحت و اطلاعات کا کنا تھا کہ شندور گلگت بلتستان کی ملکیت ہے جس پر چترال نے قبضہ کر رکھا ہے۔ہم اپنی سر زمین پر مہمان بن کر جانے کو ھرگز تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے فوری تو پر حدود کا مسلہ ھل کرنے کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔  سعدیہ دانش نے کہا کہ پڑوسی صوبے نے گلگت بلتستان کی حدود پر کوہستان اور شندور میں غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button