تعلیم

شگر، فکرونظر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اسلامی طرز زندگی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

unnamed (1)

شگر(عابد شگری) مسلمانوں کا زوال اور ہمارے معاشروں کی تباہی کی وجہ اسلام کے سنہرے اصولوں سے دوری ہیں۔کفر اور مغرب ہماری ثقافت کو ختم کرنے اور بے ہودگی پھیلانے کیلئے طرح طرح کی سازشوں ،میں مصروف ہیں۔ہمیں اسلامی ثقافت کو زندہ رکھنے اور اسلامی طرز زندگی کو اپنانے کی ضرورت ہیں اسی میں ہی ہمارے بھلائی اور آخرت میں نجات کا اصل ذریعہ ہے۔اں خیالات کا اظہار فکرو نظرآرگنائزیشن پاکستان،جامعہ روحانیت بلتستان،المہدی فاؤنڈیشن،دارلتراث القران،قرآن و عترت فاؤنڈیشن اورمجمع طلاب شگر کی جانب سے کی گئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ضامن علی مقدسی،آغا طہ شمس الدین،سید سعید موسوی ،شیخ محمد عسکری ممتاز ،شیخ محمد علی ممتاز،شیخ روزی علی عابدی،شیخ فرمان علی سعیدی نے کہا۔اسلامی طرز زندگی کے موضوع پر جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں ایک سیمینار منعقد ہوئی جس میں بلتستان بھر کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاآج ہم مغرب کی پیروی کرتے ہوئے ماڈرن لائف کہتے ہوئے نہیں تھکتے لیکن اسلام کی سنہری اصولوں کو بھول گیا ہے۔ہماری تباہی کی اصل وجہ اسلام اور اسلامی اصولوں سے ہٹ جانا ہے۔اسلام دین مکمل اور زندہ و جاوید دین ہے جس میں زندگی گزارنے کے تمام اصول موجود ہیں۔ہم مسلمانوں نے قرآن کو صرف مردوں کی ایصال ثواب اور صرف ثواب اور تلاوت تک محدود رکھا ہے لیکن قرآن زندوں کی رہنمائی کیلئے دنیا میں آیا۔آج مغربی ثقافت کی یلغار ہماری سنہری ثقافت کو مٹانے کیلئے طرح طرح کی سازشوں میں مصروف عمل ہے اور ہم خود اس میں شامل ہوگئے۔اگر تمام مسلمان اسلام اور قرآن کو مشعل راہ بنائے اور ان اصولوں پر عمل پیرا ہو تو ہم دینا اور آکرت دونوں زندگی میں کامیاب ہونگے۔سیمینار میں دو بہتریں مقالہ لکھنے والوں نے مقالہ بھی پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button