متفرق

آوارہ کتوں نے نگر خاص میں علاقے کے مکینوں اور مال مویشیوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

نگر ( بیورو رپورٹ) انتظامیہ ہنزہ نگر خاموش تماشائی، نگر خاص میں سر شام ہی آورہ کتوں کا راج قائم آورہ کتوں کی روز بروز بڑھتی ہوئی تعداد نے علاقے کے باسیوں کا سکون غارت کردیا ہے جبکہ آورہ کتوں کا رات کے اوقات علاقہ مکینوں پر حملے معمول بن چکے ہیں اور پالتو جانور روز ہی ان کا شکار بنتے ہیں اور ایک ڈیڑھ سال کے عرصے میں کئی سو مال مویشی کو یہ کتے اپنا لقمہ بنا چکے ہیں اور اب کتوں کے تعداد میں روز افزوں اضافے کی وجہ سے رات کے اوقات لوگوں کااکیلے چلناٖپھرنا محال ہوچکا ہے مگر اس ناگفتبہ صورت حال کے باوجو د بلدیہ ہنزہ نگر کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے کوئی قدم اٹھانے کے لئے تیار نہیں جو کہ باعث تشویش اور بلدیہ ہنزہ نگر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ا گرآورہ کتوں کے خاتمے کے فوری اقدامات نہیں کیے گئے اور یہی صورت حال جاری رہا تو مال مویشی کے نقصان میں بہت زیاداضافہ اورجانی نقصان کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button